منگلورو یکم / مارچ (ایس او نیوز) مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ و نیشنل ہائی وے نتین گڈکری نے جنوبی کینرا، اڈپی، شمالی کینرا، ٹمکورو اور میسورو اضلاع میں 164 کلو میٹر طویل نیشنل ہائی ویز کے لئے بنائے گئے 3,163 کروڑ روپے لاگت کے منصوبوں کو ہری جھنڈی دکھائی ۔
کولشیکھر کورڈیل ہال میں منعقدہ اس تقریب میں مرکزی وزیر پرہلاد جوشی کے علاوہ وزیر اعلیٰ کرناٹکا بومئی اور دیگر معززین موجود تھے ۔
اس موقع پر نیشنل ہائی وے اتھاریٹی کی جانب سے تیار کیے جا رہے ہوناور بندرگاہ کے لئے 119 کروڑ روپے لاگت والی رابطہ کی سڑک ، اڈپی امبلپاڈی میں 27.5 کروڑ روپے لاگت سے انڈرپاس کی تعمیر، منگلورو کے پی ٹی کے پاس 34.61 کروڑ روپے لاگت کا اوورپاس، منڈیا میں 4.95 کروڑ روپے لاگت والے ہائی وے ترقیاتی منصوبوں کے لئے سنگ بنیاد رکھا گیا ۔
اس کے علاوہ اڈا ہولے، بنٹوال، ملپے ، بی سی روڈ ، میسورو رنگ روڈ وغِیرہ کے لئے کئی منصوبوں کو ہری جھنڈی دکھائی گئی ۔